ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوپی انتخابات کی لڑائی سوشل میڈیا پر لڑنے کی تیاری میں بی جے پی

یوپی انتخابات کی لڑائی سوشل میڈیا پر لڑنے کی تیاری میں بی جے پی

Sun, 05 Jun 2016 12:30:25  SO Admin   S.O. News Service

لکھنو4جون(آئی این ایس انڈیا)آئندہ اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔بی جے پی اس الیکشن میں سوشل میڈیا کو اپنا ہتھیار بنانا چاہتی ہے۔اسی کڑی میں ہفتہ کو وارانسی میں سوشل میڈیا کی ایک ورکشاپ منعقد کی گئی، جس میں پورے ملک کے تقریباََ100سوشل میڈیا پر کام کرنے والے لوگوں نے شرکت کی۔وارانسی میں ورکشاپ 3حصوں میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم کے منصوبوں کی تشہیر کرنے والے لوگ شامل ہوئے،آنے والے دنوں میں اترپردیش میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، جس کی تیاری شاید شروع ہو گئی ہے اور اسی کے سبب یہ ورکشاپ کی گئی۔ورکشاپ میں شرکت کرنے والے لوگ اب آنے والے اسمبلی انتخابات میں سوشل میڈیا کو ذریعہ بنا کر وزیر اعظم کے منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کے ساتھ مخالفین کاجواب بھی دیں گے۔


Share: